پاکستانی عوام اور کشمیریوں کا رشتہ یک جان اور دو قلب کی مانندہے ‘حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ نبھا کر اس رشتہ کو عظیم سے عظیم تر بنایا ہے‘وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر سردار محمد نعیم خان کی بات چیت

ہفتہ 4 فروری 2017 23:09

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر سردار محمد نعیم خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اور کشمیریوں کا رشتہ یک جان اور دو قلب کی مانندہے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام نے مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ نبھا کر اس رشتہ کو عظیم سے عظیم تر بنایا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر جاندار موقف پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونک دی ہے ۔

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید رخان نے مسئلہ کشمیر کو بیرون ملک دوروں میں بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کر دیا ہے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے برٹش کونسل کے ساتھ ٹیچر ٹریننگ کا معاہدہ کر کے کوالٹی آف ایجوکیشن کو پرموٹ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سی پیک میں آزادکشمیر کی شمولیت کو یقینی بنا کر خطہ میں تعمیر و ترقی کا نیا باب رقم کیا ہے ۔

یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے آر پار کے کشمیریوں کے لیے اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت کا مثبت پیغام جاتا ہے ۔بھارت کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں کو شہید اور زخمی کرکے جنوبی ایشیاء کو مشکل صورت حال سے دوچار کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر اہم مقامات سڑکوں پلوں پر انسانی زنجیر بنا کر دراصل دنیا کو بتانا ہے کہ کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں ۔

تحریک آزادی کشمیر کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حید رخان نے بیرون ملک دوروں میں یہ بات واضح کر دی ہے کہ کشمیریوں کے لیے آزادی کے سوا کوئی دوسرا آپشن قابل قبول نہیں ٹیچر ٹرنینگ کا برٹش کونسل کے ساتھ معاہدہ آزادکشمیر کے موجودہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کے لیے اہم ثابت ہو گا سی پیک میں آزادکشمیر کی شمولیت سے خطہ میں روز گار کے نئے مواقع پید اہوں گے اور خطہ باقی صوبوں کی طرح ترقی کی دوڑ میں شامل ہو جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرکے کشمیر یوں کو ان کی اصل منزل آزادی سے دور نہیں رکھ سکتا ۔