بھارت جتنا مرضی کشمیریوں پر ظلم کر لے آخر بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا ‘کشمیری عوام کو آزادی ضرور ملے گی ‘کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا‘مہاجرین ہمارے جسم کا حصہ ہیں ‘مہاجر نہیں بلکہ یہ اپنے ملک کے دوسرے حصہ میں آئے ہیں

ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فوڈ پیکج کی تقسیم کے موقع پر خطاب

ہفتہ 4 فروری 2017 23:09

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین نے کہا ہے کہ بھارت جتنا مرضی کشمیریوں پر ظلم کر لے لیکن آخر بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا کشمیری عوام کو آزادی ضرور ملے گی اور کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گاانہوں نے کہا ہے کہ مہاجرین مقبوضہ کشمیر ہمارے جسم کا حصہ ہیں ہم ان کو مہاجر نہیں بلکہ یہ اپنے ملک کے دوسرے حصہ میں آئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان وآزاد کشمیر کی حکومتیں مہاجرین جموں وکشمیر کے مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کررہی ہے ان کو ملازمتوں میں6فیصد کوٹہ دینا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہاجر کیمپ ہڈا باڑی،مہاجر کیمپ منگ بجری میں مہاجرین کو پاکستانی عوام کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فوڈ پیکج کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ریفوجی ویلفیئر آفیسر راجہ شفیق،صدر مہاجر کیمپ ہڈا باڑی چوہدری عبدالواحد،محمد لطیف لون،چوہدری عزیز،محمد شفیع منگرال،منگ بجری مہاجر کیمپ سے عبدالغنی لون،رحمن بٹ،اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر آفیسران نے مہاجرین میں پاکستانی عوام کی طرف سے یوم یکجہتی کے موقع مہاجرین میں فوڈ پیکج بھی تقسیم کیا گیادریں اثناء مہاجر کیمپ چھتر نمبر2میں بھی مہاجرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار صابر مغل تھے تقریب سے راجہ شفیق اور دیگر مہاجرین نے خطاب کیا اس موقع پر سردار صابر مغل نے مہاجرین میں پاکستانی عوام کی طرف سے فوڈ پیکج تقسیم کیا ۔

متعلقہ عنوان :