جماعة الدعوة ضلع باغ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی کیلئے ریلی کاانعقاد

ہفتہ 4 فروری 2017 23:09

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2017ء) جماعة الدعوة ضلع باغ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی کے طور پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا شرکائے ریلی نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما سید الرحمن ،ابو انس،شبیر چوہان،عتیق الرحمن،ابو محاز مندھاروی،قاری امتیاز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈا رہی ہے اور نہتے کشمیری عوام آزادی اور الحاق پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں جو کسی صورت پہچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارتی افواج بلٹ گن سے کشمیریوںکو نابینا کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کشمیری معزور ہو چکے ہیں انہوں نے اقوام محتدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کا سخت نوٹس لیں اور رائے شماری کا وعدہ پورا کریں تاکہ کشمیری عوام اپنی رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

(فوٹو میل ہیں)

متعلقہ عنوان :