کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے ذریعے دبانا آسان نہیں سید مصطفی کمال

ہفتہ 4 فروری 2017 23:23

کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے ذریعے دبانا آسان نہیں سید مصطفی کمال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے 5 فروری کشمیر ڈے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور رہے گا، کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے ذریعے دبانا آسان نہیں ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ بہادر کشمیری عوام کشمیر کی تحریک میں اپنا لہو شامل کرکے اس تحریک کو دن بدن مضبوط کرتے جارہے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور ہم اپنی شہ رگ کا تحفظ کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کشمیر ڈے کی اہمیت سے روشناس کروانے کی اشد ضرورت ہی․ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر پر ہمارا ساتھ دینے کے لئے آمادہ کرے تاکہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے نجات دلائی جاسکے، انہوں نے یوم کشمیر پرتمام کشمیری بھائیوں کو خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

#

متعلقہ عنوان :