کوئٹہ,شدید برفباری کے باعث راستے بند ہیں

خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے کوئی بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں ہی, مجید خان اچکزئی

ہفتہ 4 فروری 2017 23:25

کوئٹہ,شدید برفباری کے باعث راستے بند ہیں
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ توبہ اچکزئی تحصیل دو بندی ، کان مہترزئی سمیت مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث راستے بند ہیں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے کوئی بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے قلعہ عبداللہ تحصیل دو بندی سمیت دیگر علاقوں میں متاثرین سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے شدید برفباری کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں، توبہ اچکزئی، تحصیل دوبندی، گلستان، کان مہترزئی، زیارت، خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں راستے بند ہیں اور شدید سردی کے باعث لو گ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جس کے باعث لو گوں کو خوراک اور ادویات کے لئے بندوبست کرنا بہت ضروری ہے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی ہمارے ساتھ کوئی تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں ہے ہم ان منتخب نمائندوں میں سے نہیں کہ عوام سردی سے ٹھٹھرتے رہے اور ہم عیش وحشرت کی زندگی گزاریں آج بھی عوام کے ساتھ شدید سردی میں ان کے خیموں میں ان کے ساتھ ہیںحکومت کو چاہئے کہ فوری طور پر بارش اور برفباری سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائے توبہ اچکزئی میں اس وقت درجہ حرارت منفی15 سے تجاوز کر گئی لیکن اس کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بچے ، خواتین او ر بوڑھے اس شدید سردی میں متاثر ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :