2016ء کے دوران بھارت میں ایرانی تیل کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

اتوار 5 فروری 2017 14:50

2016ء کے دوران  بھارت میں ایرانی تیل کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ 2016 ء کے دوران ایران سے عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد بھارت میں اس کے خام تیل کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

تھامسن رائٹرز آئل ریسرچ اینڈ فیبریکیٹس کی جانب سے جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق 2016 ء میں بھارت کی جانب سے ایرانی تیل کی درآمد ریکارڈ رہی بالخصوص عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد بھارتی ریفائنریوں نے ایرانی تیل کی درآمد میں خاطر خواہ اضافہ کردیا۔

سال کے دوران ایران سے 473000 بیرل یومیہ خام تیل درآمد کیا گیا جبکہ 2015 ء میں درآمد کی مقدار 208300 بیرل یومیہ رہی تھی۔دسمبر کے دوران تیل کی درآمد دسمبر 2015 ء کی نسبت دوگنا ہوکر 546000 بیرل یومیہ رہی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2016 ء میں ایرانی تیل کی درآمد 2001-2 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :