وزیر خزانہ کی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد ،امراض قلب کا چیک اپ کرایا

ڈاکٹر نے حالت تسلی بخش قرار دیدی

اتوار 5 فروری 2017 17:10

وزیر خزانہ کی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آمد ،امراض قلب کا چیک اپ کرایا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئے جہاں ماہر امراض قلب سے روٹین کا چیک اپ کرایا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتوار کے روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئے جہاں انہوں نے ماہر امراض قلب سے ملاقات کی اور اپنا روٹین کا چیک اپ کرایا جہاں ان کی ’’ ای سی جی ‘‘ بھی کی گئی ۔ ڈاکٹر نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دیدی ۔ (جاوید)