ضلع پلندری میں یوم یکجہتی کشمیر کے شایان شان طریقہ سے منایا گیا ‘دن کا آغاز مساجد میں اسلام کی سربلندی ‘پاکستان کی بقاء و سلامی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی دُعائو ں سے ہوا

پنجاب اور کشمیر کو ملانے والی سرحد آزادپتن پُل پر تقریب ‘ہزاروں افراد اور سکول کے بچوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا ئی

اتوار 5 فروری 2017 17:10

پلندری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) ضلع پلندری میں یوم یکجہتی کشمیر کے شایان شان طریقہ سے منایا گیا دن کا آغاز مساجد میں اسلام کی سربلندی ،پاکستان کی بقاء و سلامی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی دُعائو ں سے ہوا، سب سے بڑی تقریب پنجاب اور کشمیر کو ملانے والی سرحد آزادپتن پُل کے تاریخی مقام پر منعقد ہوئی۔ جہاں دونوں اطراف کے ہزاروں افراد اور سکول کے بچوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سدہنوتی چوہدری امجد اقبال تھے، تقریب سے ایس پی راجہ قدوس ،سردارارشد ندیم ،مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ وونگ آزادکشمیر سرداریاسر منشاء خان، پروگرام آرگنائزر سردار وسیم نسیم ایڈووکیٹ، سردار منظور احمدخان سابق ایڈمنسٹریٹر، اے ڈی سی راولپنڈی، اے سی کہوٹہ ، راجہ ظہور احمد، ڈاکٹر عارف قریشی ،عاصف ربانی ، عبدالحمید، حاجی ارشد محمود ،ممبران میونسپل کمیٹی کہوٹہ مظہر بھٹی ،سرداریونس صدیقی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، سردارلقمان فاروق سپورٹس آفیسر سدہنوتی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس /ریسکیو 1122ایاز بزمی، سردار حنیف تبسم ،مولانا شفیق خان، سردارظہور احمد تبسم، اکمل مسعود و دیگر نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت کی ہے جس پر ہم اُن کے شکرگزار ہیں جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کہا کہ آج پاکستان اور کشمیری عوام نے اس تاریخی پُل پر جمع ہو کر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر عالمی دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان و کشمیر یک جان ہیں، اُنھون نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لیے کشمیر کا بچہ بچہ قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک جاری رہے گی۔ اور اس اعظیم مشن کو پورہ کرنے کے لیے ہمارے مقبوضہ کشمیر کے بھائی جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ رنگ لائیں گی۔ ارو ان شاء اللہ ایک دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام بھارتی درندگی سے آزادہونگے اُنھوں نے کہا کہ سدہنوتی کا ایک تاریخی مقام ہے یہاں کے لوگوں نے لازوال قربانیاں دیکر اپنی تاریخ مرتب کی ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے اس دن کو شایان شان طریقہ سے منانے کے احکامات جاری کر رکھے تھے جس کی وجہ سے تمام محکمہ جات کے آفیسران اور سٹاف خصوصاً تعلیمی اداروں کے بچوں اور عوام نے جس طریقہ سے آج اس دن کو ایمانی جذبہ کے ساتھ منایا وہ سب خراج تحسین کے مستحق۱ ہیں اُنھوں نے پرنسپل انٹرکالج آزادپتن اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا ۔

اس موقع پر اسلام زندہ باد ،پاکستان زندہ باد ، افواج پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان کے پُرجوش نعروں نے پوری فضاء کو گرما دیا۔ مقررین نے ذوالفقار علی بھٹو ،قاضی حسین احمد اور غازی ملت سردارمحمد ابراہم خان و دیگر قائدین کی لازوال قربانیوں کو سراہاتے ہوئے اُن کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، اور وزیر اعظم راجہ فاروق حید کی کشمیر پر دو ٹوک پالیسی کو سراہا۔

۔ ٹھیک 9 بجکر 58 منٹ پر سائرن بجائے گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس دوران ہر قسم کی ٹریفک بند ہوئی ا۔آزاد پتن پل پرپاکستان اور کشمیر ی عوام نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر انسانی زنجیر بنائی ۔ شرکاء نے آزادکشمیر اور پاکستان کے پر چم اور مختلف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مختلف قرار دادیں پیش کی گی جنھیں اتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا۔

ان قراردادوں میں لائن آف کنڑول کے دونوں اطراف اور دنیابھرمیں بسنے والے کشمیری اور پاکستانی قوم نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے نام نہاد قبضہ کو ختم کروانے کے لیے اقوام متحدہ پر زوردیاکہ وہ کشمیریوں کے مسلمہ حق خودارادیت دلائے ۔ اس موقع پر جموںوکشمیرکے عوام، مسلح افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکیاگیا اور اس عہد کی تجدید کی گئی کہ جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ایک اور قرارداد میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں تحریک حریت میںمصروف عمل بے گناہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور مقبوضہ جموںوکشمیرمیں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے بھارتی مذموم منصوبے کی شدید مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیاگیاکہ وہ بھارت کے ان گھنائونے عزائم کا فوری نوٹس لے اور مقبوضہ جموںوکشمیرکے حریت پسند عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ایک اور قرارداد میں حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اور مسئلہ کشمیرپر جرات مندانہ موقف رکھنے پر حکومت پاکستان اور مسلح افواج کا کشمیری عوام کی طرف سے شکریہ اداکیاگیا۔اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کی جلد کامیابی ،پاکستان کی ترقی وسلامتی ،خوشحالی اور امت مسلمہ کی سربلندی اور تحریک آزادکشمیر کے شہداء کے لیے دعائیں کیں گئیں۔

متعلقہ عنوان :