مسئلہ کشمیر کاپائیدار اور پرامن حل پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ‘قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیااور اسی کے باعث شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا

سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف کا یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 5 فروری 2017 17:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) سابق معاون خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری محمد اشرف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کاپائیدار اور پرامن حل پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے پاکستان میں آنے والے تمام دریا کشمیر سے آتے ہیں اور قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیاتھااور اسی کے باعث شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کے عزم کا اظہار کیااس لئے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتاجنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے اور بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں مزید ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کرئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چودھری محمد اشرف نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسیز کشمیریوں پر پیلٹ گن سے ان کوشہید کر رہے ہیں اور ہزاروںنوجوانوں کی بینائی ضائع کی ہے۔ تمام مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے مانند نہیں پڑے۔انہوں نے کہا ہمارے دل مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کی تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گئے۔ چودھری محمد اشرف نے کہا عالمی قوتیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں۔