یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب ‘رکن اسمبلی سحرش قمر کے آویزاں کئے گئے بینرز عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے

اتوار 5 فروری 2017 17:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سحرش قمر کی جانب سے 5فروری کے موقع پر آویزاں کئے گئے بینرز عوامی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کشمیر پالیسی کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی متوقع آمدپر خیر مقدمی بینروں میں ایم ایل اے محترمہ سحرش قمر بازی لے گئیں ۔

دارلحکومت مظفرآباد بالخصوص نیو سول سیکرٹریٹ ، اسمبلی گیٹ سمیت جملہ انٹری پوائنٹس پر سب سے زیادہ بینرز مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی محترمہ سحرش قمر کے خیر مقدمی اور اظہار یکجہتی سمیت وزیراعظم پاکستان(جو تشریف نہیں لا سکی) اور ان کے ہمراہ تشریف لانے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے درجنوں پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ان بینرز ، پینا فلیکس پر جہاں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی بہترین کشمیر پالیسی کو سراہا گیا تھا وہاں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بہنوں اور بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور پاکستان کی حکومت ، عوام سمیت جملہ مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا جو گزشتہ 70سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں برسرپیکار آزادی پسندوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی 5فروری بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :