یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ضلع حویلی میں تقریب ‘انسانی زنجیر بنا کر مقبوضہکشمیریوں کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا

اتوار 5 فروری 2017 17:11

فاروڈ کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2017ء) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع حویلی /فاروڈ کہوٹہ میں بھی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کاشف حسین تھے ۔ اس موقع پر کالج گرائونڈ میںانسانی زینجر بنائی گئی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاڈپٹی کمشنر کاشف حسین اور تمام ضلعی انتظامیہ عوام علاقہ حویلی سے تعلق رکھنے والے ہر مکتبہ فکر،سیاسی شخصیات، سکول،کالجز کے طلباء وطالبات سمیت تمام محکمہ جات نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے ، ترانوں سے ہال کو رونق بخشی، ڈپٹی کمشنر حویلی سردا ر کاشف حسین ، ایس پی حویلی اور دیگر انتظامیہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے ہمارے بھائی ہیں برہان وانی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں اس جیسے نوجوان مدتوں بعد ملتے ہیں۔ برہان وانی شہید ہے اور وہ زندہ ہے اس جیسے اور کئی برہان وانی پید ا ہو گئے ہیں۔ جنگیں فوجوں اور اسلحے کے زور سے نہیں لڑی جاتی انڈیا اپنی ہر چال میں ناکام ہوتا رہا ہے اور ناکام رہے گا۔ آخر میں مقبوضہ کشمیر کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔