پنجاب کے 15 ہزار سکولوں اور 7 سو بنیادی مراکز صحت کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ
بہاولپور یونیورسٹی کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا،پروگرام کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا سولر انرجی کے پروگرام پر عملدرآمد میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں، محکمہ توانائی کی استعدادکار بڑھانے کی ہدایت ترک کمپنی قائداعظم سولر پارک میں 100 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگا رہی ہے ،منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہوگا ترک کمپنی نے سولر پارک میں مزید 200 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب
اتوار 5 فروری 2017 18:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدار ت یہاں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانس کے اے ایف ڈی بینک کے تعاون سے صوبے میں سولر انرجی کے فروغ کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ترکی کی معروف توانائی کمپنی ذورلو انرجی سے طے پانے والے 100 میگاواٹ کے سولر پاور کے معاہدے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانس کے اے ایف ڈی بینک کے پروگرام کے تحت پنجاب کے 15 ہزار سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گااور پنجاب حکومت پہلے ہی اپنے پروگرام کے تحت سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے -ایشیائی ترقیاتی بنک اور اے ایف ڈی کے تحت 7 سو بنیادی مراکز صحت جبکہ یونیورسٹی آف بہاولپور کو بھی سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.