مودی انتہاء پسند ہے ،پاکستان نے مسئلہ کشمیرپراپنامؤقف ہمیشہ ذمہ داری سے اختیارکیا، مولانافضل الرحمن
حافظ سعیدکی نظربندی سے کشمیرکازکونقصان ہوگا،بلاول کی بات کو سنجیدہ نہیں لیناچاہئے ،ان کی عمردیکھیں سیاسی اختلافات کے باوجودعمران خان کوغدارنہیں کہہ سکتا،مسئلہ کشمیرپروزارت خارجہ ،وزارت امورکشمیراورکشمیرکمیٹی الگ الگ کام کررہی ہیں ،کشمیرکمیٹی سے استعفیٰ نہیں دوں گا، نجی ٹی وی کو انٹرویو
اتوار 5 فروری 2017 23:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ مودی کے اقدامات سے جذبات پیداہوئے ہیں ،کشمیریوں نے دباؤمیں آنے کے بجائے 4مہینے گولی کے آگے کھڑے رہے اورثابت کردیاکہ ان کی تحریک آزادی کودبایانہیں جاسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی قربانیوں سے کوئی غافل نہیں ہے ،کشمیرکیلئے ہم ایک مؤقف رکھتے ہیں ،آزادی انسان کاپیدائشی حق ہوتاہے ،دنیاکاکوئی قانون کسی کوغلام نہیں رکھ سکتا۔انہوںنے کہاکہ کشمیرکمیٹی کوعلم نہیں ہے کہ وزارت خارجہ اوروزارت امورکشمیرکیاکررہی ہے ،جبکہ ان تینوں بلکہ آزادکشمیرحکومت کی بھی نمائندگی ہونی چاہئے ۔انہوںنے کہاکہ میری مسلسل کوشش کے نتیجے میں تینوں اداروں کویکجابنانے کاپابندبنادیاہے ۔ان کامزیدکہناتھاکہ کشمیرکمیٹی اورمیرے وزیراعظم پاکستان کوخطوط کے بعدوزیراعظم پاکستان نے مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیرپرسب سے زیادہ بات کی ۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ حافظ سعیدکی نظربندی سے کشمیرکازکونقصان پہنچاہے ،ایک اورسوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ کشمیرکمیٹی سے استعفیٰ نہیں دوں گا۔یہ کوئی بچوں کے کھلونے تونہیں ہٹاؤاورتوڑدوراہ فرارکاراستہ اختیارکرنے کے بجائے اپناکرداراداکریں گے اورکشمیریوں کی خدمت کرتے رہیں گے ،پاکستان کابچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑاہے ۔اختلاف رائے کی بنیادپرمحب وطن کوغدارکہنامناسب نہیں ہے ،سیاسی اختلاف ہونے کے باوجودعمران خان کوغدارنہیں کہہ سکتا۔انہوںنے کہاکہ بلاول کی عمراورسوچ دیکھ لیں ان کی بات کوسیرئس نہیں لیناچاہئے آہستہ آہستہ سمجھ جائیں گی۔(یاسرعباسی)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.