جنگلی حیات: برٹش کونسل ، یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے تربیتی پروگرام کے انعقاد کافیصلہ

35 افسران و اہلکاران ، یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام، طلبا و طالبات او ر بریڈنگ سنٹرز کے نمائندگان مستفید ہوں گے 6 برطانوی اور 7ملکی ماہرین شرکاء کو ً ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ان اینیمل کیپنگ ً کی تربیت دیں گے

اتوار 5 فروری 2017 23:50

․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2017ء) محکمہ جنگلی حیات نے برٹش کونسل ، یونیورسٹی آف اینیمل سائنسز اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے - 10روزہ تربیتی پروگرام کے انعقاد کافیصلہ کیا ہے ۔ برطانیہ سے آنے والی6غیر ملکی اور 7ملکی ماہرین محکمہ جنگلی حیات کے 20 افسران و اہلکاران، یونیورسٹیوں کے 5 اساتذہ کرام ، 5 طلبا و طالبات اور پرائیویٹ بریڈنگ سنٹرز کے 5 نمائندگا ن کو - ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ان اینیمل کیپنگ کے حوالے سے تربیت دیں گے۔

ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب خالد عیاض خا ن نے یہ بات اپنے دفتر میں ً ٹیکنیکل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ ان اینیمل کیپنگ کے حوالے سے معاملات طے کرنے کیلئے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سائنسزگٹ والا فیصل آباد مظہر امتیاز ،ڈائریکٹر لاہورچڑیاگھر چودھری شفقت علی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ساہیوال ریجن حسن علی سکھیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹرریسرچ ڈاکٹر زاہدفاروق،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ زاہد علی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد زینب عرفان ، ایجوکیشن آفیسر لاہور چڑیاگھرکرن سلیم ،پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پرو فیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکے ایسوسی یٹ پروفیسرسید سلیم احمد، ٹیکسی ڈرمسٹ پنجاب یونیورسٹی زونا زیدی اور سید تراب رضا بھی موجود تھے ۔

ڈی جی جنگلی حیات نے بتایا کہ اس تربیتی پروگرام کے تحت 35 افسران و اہلکاران، اساتذہ کرام، طلبا و طالبات کو تربیت فراہم کی جائے گی جس میں محکمہ جنگلی حیات کی10اینیمل کیپرز، 3وائلڈلائف انسپکٹرز ، 2وائلڈلائف سپروائزر،5اسسٹنٹ و ڈپٹی ڈائریکٹرز ،2ویٹرنری افسران ، یونیورسٹیوں کے 5طلباء و طالبات ،یونیورسٹیوں کے 5اساتذہ کرام اور پرائیویٹ وائلڈلائف بریڈنگ فارمز کے 5 نمائندے شامل ہونگے۔

خالد عیاض خا ن نے کہا کہ 10روزہ تربیتی پروگرام کے شرکاء کو 6غیر ملکی ماہرین جنگلی حیات اور 7ملکی ماہرین جنگلی حیات تربیت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کورس کے شرکاء کو 5روزہ تربیت پنجاب یونیورسٹی اور 5روزہ تربیت پنجاب وائلڈلائف ریسرچ سنٹر گٹ والا فیصل آباد میں دی جائے گی جبکہ تربیتی کورس کے شرکاء کولاہورچڑیا گھر کادورہ بھی کروایا جائے گا۔

ڈی جی جنگلی حیات نے کہا کہ تربیت حاصل کرنیوالے افسران و اہلکاران کا طے کردہ میرٹ کے مطابق انتخاب کیاجائیگا جو محکمہ کے دیگر افسران و اہلکاران کو تربیت دیں گے ۔ انہوں نے تربیت حاصل کرنیوالے افسران کاانتخاب کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود اور ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈلائف لاہورساہیوال ریجن حسن علی سکھیراپر مشتمل 2رکنی کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے جو میرٹ پر پورا اترنے والے اور اہلافسران کاانتخاب کرکے ڈائریکٹرجنرل جنگلی حیات کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :