اے این پی( ولی ) کا باچا خان ،عبد الولی خان اور اجمل خٹک کی برسی پر12فروری کو جناح پارک جلسہ کرنے کا اعلان

کبھی میدان سے نہیں بھاگے، ہمیشہ حق اور سچ کیلئے آواز اٹھائی ہے،کرپشن کرنے والوں کو سے پائی پائی وصول کریں گے، بیگم نسیم

پیر 6 فروری 2017 12:01

پشاور۔06 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی( ولی ) نے باچا خان ،عبد الولی خان اور اجمل خٹک کی برسی کے موقع پر12فروری کو جناح پارک جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

پارٹی کی چیئر پرسن بیگم نسیم ولی خان نے ولی باغ میںپارٹی عہدیداروں مرکزی سینئر نائب صدر نوابزادہ محسن علی خان‘مرکزی نائب صدر سید نذیر باغی‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات امان خان ‘صوبائی صدر فرید طوفان خان ‘صوبائی نائب صدر پیر فیاض علی شاہ ‘صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات عطیف الرحمان خلیل‘سابق ممبر صوبائی اسمبلی عبد الرحمان خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیا جائیگا، بر سر اقتدار آکر ان سے پختون قوم کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ باچا خان اور ولی خان کے سپاہی گولیوں کے سامنے اپنے سینے تان کر کھڑے تھے کبھی میدان سے نہیں بھاگے اور ہمیشہ حق اور سچ کیلئے آواز اٹھائی ہے ۔