کاشتکاردھان کی بہتر پیداوار کیلئے کھاد کا استعما ل تجزیہ اراضی کی بنیاد پرکریں،زرعی ماہرین

پیر 6 فروری 2017 15:34

سلانوالی۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2017ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ دھان کی منافع بخش پیداوار کے حصول کیلئے کھاد کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پرکریں، دھان کی بھر پور پیدوار حاصل کرنے کیلئے پنیری کی عمر 30 سے 35 دن ہونی چاہیے اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد کم ازکم 1لا کھ 60 ہزار ہونی چاہیے ،ڈی اے پی ایم او پی اور سونا بورا ن کا استعما ل پنیری کی منتقلی سی8 سے 10دن بعد کریں ،زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو مزید تاکید کی ہے کہ کھادوں کا استعمال ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیادپرکریں تا کہ زمین کی ذرخیزی اور فصلوں کی ضرورت کے مطابق کھادوں کا استعما ل کیاجا ئے ،بغیر تجزیہ اراضی سے کھادوں کا استعمال زیاد ہ فصل کے حصول کی راہ میں رکاوٹ ہے اس لیے کسا ن کھادوں کا استعما ل ہمیشہ تجزیہ اراضی کی بنیاد پر کریں ۔