محکمہ زراعت کی چار پیسٹی سائیڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عملہ کی فنی استعداد کار بڑھانے کے لیے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

بہاولپور، ملتان ، کالا شاہ کاکو اور فیصل آباد کی لیبارٹریز لاہور منتقل کرنے سے کوئی ملازم بیروزگار نہیں ہو گا

پیر 6 فروری 2017 17:21

محکمہ زراعت کی چار پیسٹی سائیڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز کو جدید ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی چار پیسٹی سائیڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور عملہ کی فنی استعداد کار بڑھانے کے لیے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بہاولپور، ملتان ، کالا شاہ کاکو اور فیصل آباد کی پیسٹی سائیڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول لیبارٹریز لاہور منتقل کرنے سے کوئی ملازم بیروزگار نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ مذکورہ لیبارٹریز کو لاہور منتقل کرنے سے نہ صرف ان کی کارکردگی بہتر ہو گی ۔ ان لیبارٹریز سے وابستہ ملازمین کی کسی بھی آسامی کو ختم نہیں کیا جارہا ہے اور یہ خیال رکھا جا رہا ہے کہ ان ملازمین کا تبادلہ ان کی رہائش گاہ کے قریب کیا جائے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ لیبارٹریز کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کسان کی وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے اور اس فیصلے سے معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی چیکنگ کا نظام مرکزی دھارے سے وابستہ ہو جائے گا جس سے معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی بہتر ٹیسٹنگ عمل میں لائی جاسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :