جماعت اسلامی سمیت مختلف حریت وفود کا شہید نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

اقوام عالم ،او آئی سی تنازعہ کشمیر حل کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں تاکہ کشمیریوں کو قتل و غارت سے نجات مل سکے،بیان

پیر 6 فروری 2017 18:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںجماعت اسلامی نے کا ایک وفد ایڈووکیٹ زاہد علی کی قیادت میں نتنوسہ کپوارہ اور بومئی سوپور گیا اور حال ہی میں شہید نے والے نوجوانوںاظہر الدین اور سجاد احمد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وفدمیں شامل ارکان نے شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو تحریک آزادی کشمیر کا عظیم سرمایہ قرار دیا ۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان قربانیوں کی ہر حال میں حفاظت کریں۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی علاقے میں خون ریزی کی بنیادی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے اقوام عالم اور اسلامی تعاون تنظیم پرزوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیر حل کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں تاکہ کشمیریوں کو قتل و غارت سے نجات مل سکے۔

وفد میں جماعت اسلامی ہندوارہ اور سوپور کے رہنماء غلام احمد خان، غلام نبی خاموش، غلام محمد میر اورعبدالرشید میر بھی شامل تھے۔حریت رہنماشبیر احمد ڈار ، قطب عالم اور غلام نبی وار نے بھی شہید نوجوانوں کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری نے بھی شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شمع آزادی کو روشن کئے ہوئے ہیں۔