مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اوٹاوا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

پیر 6 فروری 2017 19:08

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اوٹاوا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس سلسلے میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور کینیڈا کے شہریوں کا ایک اجتماع ہوا جس میں صدر اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں تیزی آئی ہے۔

انہوں نے کشمیریوں کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرانے پر دبائو ڈالے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :