چند برس قبل بھوک کا شکار نائیجیرین بچہ طویل جدوجہد کے بعد بالاخر اسکول پہنچنے میں کامیاب ہوگیا

muhammad ali محمد علی پیر 6 فروری 2017 20:29

چند برس قبل بھوک کا شکار نائیجیرین بچہ طویل جدوجہد کے بعد بالاخر اسکول ..

نائیجیریا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 فروری2017ء) چند ماہ قبل بھوک کا شکار نائیجیرین بچہ طویل جدوجہد کے بعد بالاخر اسکول پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل ایک کم سن نائیجیرین بچے کی تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ شدید بھوک کا شکار تھا اور انتہائی لاغر حالت میں تھا۔

(جاری ہے)

بچے کو اس کے والدین نے چھوڑ دیا تھا اور اسے ایک خاتون کی جانب سے پانی پلایا جا رہا تھا۔

اب کئی ماہ بعد یہ بچہ تندرست و توانہ ہو چکا ہے۔ اس بچے کو ایک یورپی خاتون کی جانب سے اپنی تحویل میں لے لیا گیا اور اسے 8 ماہ تک ہسپتال میں رکھا گیا جہاں وہ مکمل طور پر تندرست و توانہ ہو گیا۔ جبکہ اب بچے نے اسکول میں داخلہ بھی لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بچے کی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کی جانب سے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بھوک کا شکار نائیجیرین بچہ طویل جدوجہد کے بعد بالاخر اسکول پہنچنے میں کامیاب ہوگیا