درباری دھمکیوں پر اتر آئے، عوام ’’ ن ‘‘ نہیں جنون کے ساتھ ہے، جلد حکمران کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی، وزرا بیانات دیکر عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کے وکیل چھٹیوں کی آڑ میں پا نا مہ کیس کی سماعت میں مزید تاخیر کرانا چاہتے ہیں

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 6 فروری 2017 23:41

درباری دھمکیوں پر اتر آئے، عوام ’’ ن ‘‘ نہیں جنون کے ساتھ ہے، جلد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ درباری دھمکیوں پر اتر آئے، عوام ’’ ن ‘‘ نہیں جنون کے ساتھ ہے، جلد حکمران کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی، وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل میں انکا کہنا تھا کہ وزرا ایسے بیانات دیکر عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں اور وزیر اعظم کے وکیل چھٹیوں کی آڑ میں پا نا مہ کیس کی سماعت میں مزید تاخیر کرانا چاہتے ہیں۔

پیر کو پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پا نا مہ کیس کے بعد عوام ضرور سڑکوں پر نکلیں گے لیکن احتجاج نہیں جشن کیلئے ا کھٹے ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الر شید نے کہا کہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ اصولی ہے، وزیر اعلیٰ کی نا اہلی ریفرنس کے بعد سپیکر کا رویہ اور مزاج دونوں بدل گئے ہیں، جب تک انکا رویہ غیر جانبدارانہ نہ ہوا اجلاس نہیں چلنے دیں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اپوزیشن چیمبر میں میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر احمد شاہ کھگہ، خدیجہ عمر ، پیپلز پارٹی کے سردار شہاب الدین اور فائزہ ملک و دیگر تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی، اجلاس میں سپیکر کے رویے کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا گیا، اس موقع پر جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے موقف کی مکمل تائید کی۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا مشروط فیصلہ کیا گیا تا ہم جب اپوزیشن اراکین ایوان میں پہنچے تو ماحول کشیدہ ہو گیا اور اراکین اپنا احتجاج ریکارڈ کرا کر ایوان سے باہر آگئے۔

متعلقہ عنوان :