والدین موبائل، لیپ ٹاپ سے زیادہ بچوں کی تربیت پر توجہ دیں ،مولانا طارق جمیل
پیر 6 فروری 2017 23:53
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 فروری2017ء) بچوں کی اچھی تربیت ضروری ہے ،موبائل لیپ ٹاپ سے زیادہ اپنے بچوں کو وقت دیں ، آج بچوں میں مختلف قسم کے امراض جنم لے رہے ہیں ، موبائل فون کے غلط استعمال نے زندگیاں تباہ کرکے رکھ دی ہیں، شوہر اور بیوی کا ایک دوسرے پر اعتماد کا نام نکاح ہے ، شک وبداعتمادی نے بہت سارے گھر اجاڑ دیئے، ، علمائ کرام کی ذمہ داری بنتی ہے معاشرتی مسائل کو منبروں محراب سے بیان کریں۔
ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کے صاحبزادے مولانا فرحان نعیم کا نکاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر معروف عالم دین مولانا منظور مینگل ،شیخ الحدیث مولانا عبدالحمیدخان غوری ،مولانا غلام رسول ، مولانا نعمان نعیم سمیت دیگر علمائ کرام بھی موجود تھے ، مولانا طارق جمیل نے مولانا فرحان نعیم کا نکاح بھی پڑھایا اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نکاح کا مطلب دو جانوں کا یکجاں ہونا ہے ، مرد کا عورت پر اعتماد کرنا اس حدتک کہ یہ ایک جان ہوجائیں اس کو نکاح کہتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اس رشتے کیلئے خوبصورت لفظ کا انتخاب کیاہے ،نکاح کا ایک مطلب اعتماد ہے موجودہ زمانے میں شک اور بداعتمادی اتنی پھیلی ہوئی ہے کہ بیوی شوہر پر شوہر بیوی پر شک کرتاہے ایک دوسرے کے موبائل چیک کرتے ہیں ، اس شک اور بداعتماد ی نے بہت گھرانوں کو اجھاڑ دیا ہے ، انہوںنے کہاکہ سب سے اہم رشتہ میاں بیوی کا ہے ، قرآن مجید نے دیگر معاملات پر چند آیا ت ہیں لیکن میاں بیوی کے رشتے کا سینکڑوں آیات میں تذکرہ ہے ، انہوںنے کہاکہ جس معاشرے میں نکاح کا رواج نہیں ہوتا وہاں فحاشی وعریانی عروج پر ہوتی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.