پنجاب فوڈ اتھارٹی کے موٹر وے پر چھاپے،مضر صحت اور غیر میعا ری اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کو جرمانے

ْمعروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ وینٹاڈا کوجرمانہ،فیری میڈورز ، میزاب سمیت متعدد کووارننگ نوٹس جاری سپیرئیرکالج، پنجاب کالج، پپس، چناب اور گورنمنٹ ماڈل کالج کی کینٹینز کو صفائی بہتر بنانے کی ہدایات

پیر 6 فروری 2017 23:58

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے موٹر وے پر چھاپے،مضر صحت اور غیر میعا ری اشیاء ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر ناقص اور غیر میعاری اشیاء خوردونوش کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے معروف فاسٹ فوڈ چین وینٹاڈا کو 5ہزار روپے جرمانہ جبکہ فیری میڈوز، میزاب اور دیگر ریسٹورانوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فود اتھارٹی کی ٹیم نے چکری انٹر چینج پر مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکننگ کرتے ہوئے سٹوڈنٹ کیفے اینڈ بریانی سنٹر، امبالہ سویٹس، گلشن چراغ، ایگریکلچرل یونیورسٹی کیفے اور وینٹاڈا کیفے کوکچن میں گندگی ، کھانے پینے کی اشیاء زمین پر رکھنیِ ، جگہ کی صفائی اور زاتی صفائی کا خیال نہ رکھنے، برتنوں کی دھلائی کے لئے سرف استعمال کرنے،کارخانے میںکپڑوں اور جوتوں کی موجودگی کی وجہ سے بلترتیب 3000,7000,5000, 5000 ,3000 اور مجموعی طور پر23000جرمانہ عائد کیا۔

گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی ہدایات پر کاروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ میںگورنمنٹ کالج،پنجاب کالج، سپیرئر،پپس (pips) اور چناب کالج کی کینٹینز کو وارننگ نو ٹس جاری کی سویڈش کالج کینٹین کو زائدالمیعاد تیل کے استعمال پر 10ہزار جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :