عمران فاروق قتل کیس:وفاقی محکمہ داخلہ کی متحدہ قائد کےریڈ وارنٹ‌جاری کرنےکی منظوری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 فروری 2017 17:31

عمران فاروق قتل کیس:وفاقی محکمہ داخلہ کی متحدہ قائد کےریڈ وارنٹ‌جاری ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2017ء) : وفاقی وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں متحدہ قائد الطاف حسین کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے،الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ اورعمران فاروق قتل سمیت مختلف مقدمات درج ہیں۔ ذرائع کے مطابق قانون کے مطابق ریڈوارنٹ جاری ہونے کے بعد کسی بھی ملزم کی انٹرپول کے ذریعے 48گھنٹوں میں گرفتاری عمل میں آناضروری ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انٹرپول سے رابطہ کرکے الطاف حسین کی ملک میں واپسی کوبھی یقینی بنایا جائیگا۔ متحدہ قائد دہشتگردی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔الطاف حسین پرمنی لانڈرنگ، عمران فاروق قتل کیس اور غیرقانونی ہتھیاروں کی خریدو فروخت کے تحت مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے آئندہ پیشی پرمتحدہ قائد کی حاضری کویقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ کاکہناہے کہ ابھی متحدہ قائد کے خلاف ریڈوارنٹ صرف پاکستانی حکومت نے جاری کیاہے ۔تاہم گرفتاری کاریڈوارنٹ برطانیہ کی جانب سے جاری ہونابھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :