آل پاکستان سکول اینڈ کالجز گرلز تھرو بال چیمپئن شپ شروع ہوگئی

منگل 7 فروری 2017 20:02

لاہور۔7 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) آل پاکستان سکول اینڈ کالجز گرلز تھرو بال چیمپئن شپ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور میں شروع ہوگئی ،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایشین تھرو بال فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ساتویں ایشین مینز اینڈ ویمن تھرو بال چیمپئن شپ کو کراچی میں کروانے کا اعلان کیا ،سیکرٹری جنرل ایشین تھرو بال فیڈریشن مقبول آرائیں نے اے ٹی ایف کے صدر کو شیلڈ پیش کی ، چیمپئن شپ کے افتتاحی روز ڈی اے ایم ایچ ایس کراچی نے بیکن ہائوس لبرٹی کیمپس کو 2-0سیٹ سے شکست دیدی،دوسرے میچ میں سی جی ایم کراچی نے حبیب گرلز سکول کراچی کو2-0سیٹ سے شکست دیدی ۔

متعلقہ عنوان :