سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے مسجدالحرام میں خود سوزی کی کوشش ناکام بنادی ،ایک شخص گرفتار

منگل 7 فروری 2017 22:48

سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے مسجدالحرام میں خود سوزی کی کوشش ناکام بنادی ..

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2017ء) سعودی عرب میں سیکورٹی اہلکاروں نے مسجدالحرام میں خود سوزی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز مسجد حرام میں ایک محبوط الحواس شخص نے خود سوزی کی کوشش کی تھی مگر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام کی خصوصی سیکیورٹی فورسز کیپٹن سامح السلمی نے بتایا کہ پولیس نے صحن مطاف سے ایک شخص کو اس وقت حراست میں لیا جس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی تھی تاہم سیکیورٹی حکام نے بروقت کارروائی کرکے اسے خود کو آگ لگانے سے روک دیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خود سوزی کرنے والے شخص کے طرز عمل سے وہ نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اسے متعلقہ حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :