دبئی میں فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کاروٹ سپر کار کی شمولیت

muhammad ali محمد علی منگل 7 فروری 2017 21:36

دبئی میں فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے ..

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 فروری2017ء) دبئی میں فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کاروٹ سپر کار کی شمولیت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طرز حکمرانی میں جدت لانے کا معاملہ ہو یا عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے نت نئے تجربات کا معاملہ، دبئی ہر معاملے میں دنیا بھر کیلئے ایک مثال قائم کرنے میں پیش پیش رہتا ہے۔

(جاری ہے)

اب دبئی میں ایک اور شاندار سروس کا آغاز کیا گیا ہے جو اس سے قبل دنیا میں پہلی کبھی بھی متعارف نہیں کروائی گئی۔ دبئی میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کاروٹ سپر کار کو بطور فائر فائٹنگ گاڑی کے استعمال کیا جانے لگا ہے۔ اس گاڑی کو بطور فائر فائٹنگ گاڑی کے استعمال کا مقصد یہ ہے کہ کہیں بھی حادثے کی صورت میں وہاں امدادی کاروائی کیلئے جلد سے جلد پہنچا جا سکے۔ سوشل میڈیا پر اس گاڑی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد نا صرف دبئی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دبئی فائر فائٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کاروٹ سپر کار کی شمولیت

متعلقہ عنوان :