Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انگریزی میں تقریر کرنے سے انکار کردیا

منگل 7 فروری 2017 23:20

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انگریزی میں تقریر کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انگریزی میں تقریر کرنے سے انکار کردیا۔ کراچی میں ایک پروگرام میں عمران خان نے انگریزی میں تقریر کرنا تھی جس پر عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں ، اردو ہماری قومی زبان ہے۔ اس لئے میں انگریزی زبان میں تقریر نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زندگی کا وژن ہوتا ہے۔

ہمارا دنیا میں آنے کا مقصد ہم سے بڑا ہے۔ محمدﷺبھی دنیا میں مقصد لے کر آئے۔ انسانیت کے لیئے اور انصاف کے لیئے لڑے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پیسہ بنانا بھی مقصد بن گیا ہے۔ یہ دو مختلف مقاصد آج کے انسان کے سامنے ہیں۔ قائد اعظم بھی ہمارے لیئے ماڈل شخصیت ہے۔ نیلسن منڈیلا بھی سب کے سامنے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے ذندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت رکھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات