محنت کش مزدوروں کا پی ٹی آئی رہنما عارف علوی کیخلاف احتجاج

فیکٹری میں کام کرنیو الے مزدوروں کی اجرت بڑھائی جائے، تیزاب سے جو مزدور متاثر ہوتے ہیںان کا علاج فیکٹری کے خرچے پر کرایا جائے

منگل 7 فروری 2017 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2017ء) پیپلز ورکرز فیڈریشن سے وابستہ محنت کش مزدوروں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مقامی فیکٹری کے مالک عارف علوی کی جانب سے مزدوروں کو حقوق نہ دینے پر منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرے کی قیادت پیپلز ورکرز یونین کے صدر حاجی دود خان، منظور علی ودیگر نے کی۔

اس موقع پر پیپلز ورکرز یونین کے صدر حاجی دودو خان نے کہا کہ نمک بنانے کی فیکٹری حبیب اوشین انڈسٹریز ماڑی پور میں واقع ہے۔ اس فیکٹری کے مالک تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور ان کی فیملی ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے بڑی سمندری نمک بنانے والی فیکٹری ہ ے۔ انہوں نے بتایا کہ مزدورکم ترین اجرت اور بدترین حالات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

تیزابی پانی کے اندر مزدوروں کو کئی کئی گھنٹے رہنے کی وجہ سے ان کے ہاتھ پائوں کی انگلیاں اور جلد بہت زیادہ خراب ہوجاتی ہیں۔

جس کی وجہ سے مزدور کئی دن کام کرنے کے قابل بھی نہیں رہتے۔ پیٹ کی خاطر ہم مزدور یہ سب تکلیف برداشت کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں ایک دن کی اجرت 300 روپے دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے گھر کا چولہا کبھی جلتا ہے اور کبھی نہیں۔ مزدوروں کو کسی قسم کا بھی الائونس نہیں دیا جاتا ہے۔ تیزاب کے پانی سے جو مزدور بیمار پڑتے ہیں، فیکٹری کی جانب سے ان کا علاج نہیں کروایا جاتا۔

مزدور اپنے خرچے پر اپنا علاج کرتے ہیں۔ احتجاج کرنے والے مزدوروں نے مطالبہ کیا کہ فیکٹری میں کام کرنیو الے مزدوروں کی اجرت بڑھائی جائے۔ تیزاب کے پانی سے جو مزدور متاثر ہوتے ہیں، ان کا علاج فیکٹری کے خرچے پر کرایا جائے اور مزدوروں کو دیگر مراعات بھی دی جائیں۔ ہم وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر محنت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ فیکٹری مالکان کو مزدوروں کے حقوق دینے پر پابند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :