پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں ’مشتبہ چیز‘ کی موجودگی کی اطلاع پربرطانوی ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں کے ذریعے رخ موڑدیاگیا
میاں محمد ندیم منگل 7 فروری 2017 22:10
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 فروری۔2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے757 کو ’مشتبہ چیز‘ کی موجودگی کی اطلاع پربرطانوی ایئرفورس کے لڑاکا طیاروں کے ذریعے اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ طیارے کو رائل ایئر فورس کے ٹائیفون لڑاکا طیاروں نے اپنی حفاظت میں اتارا۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹائیفون ایئرکرافٹ نے کوئیک ری ایکشن الرٹ جاری کیا، جس کے بعد رائل ایئر فورس نے مسافر طیارے کو اپنی نگرانی میں اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا۔پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ برطانوی انتظامیہ کو نامعلوم فون کال کے ذریعے پی آئی اے کی لاہور سے ہیتھرو جانے والی پرواز پی کے 757 کے حوالے سے لینڈنگ سے قبل کچھ مبہم سیکورٹی خطرہ موصول ہوا، جس کے بعد ان کے اسٹینڈرڈ طریقہ کار کے مطابق طیارے کو اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.