پاکستان میں سٹرابیری کی فی ایکڑ پیداوار300 سے 400 کلوگرام ہے ، ماہرین

بدھ 8 فروری 2017 14:48

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سٹرابیری کی پیداوار300 سے 400 کلوگرام فی ایکڑ ہے تاھم جڑی بوٹیوں کی تلفی اور سٹرابیری کے پودوں کی مناسب دیکھ بھال سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہاکہ سٹرابیری کی اچھی پیداوار کے لئے ضروری ہے کہ کھیت میں موجود جڑی بوٹیاں مسلسل تلف کی جائیں اور ہر 10 سے 12 دن کے وقفے سے ہلکی گوڈی کی جائے ۔

ماہرین نے کہاکہ سٹرابیری کی فصل اس وقت بڑھوتری کے اہم مرحلہ سے گزر رہی ہے لہٰذا کاشتکار فصل کی بہتر دیکھ بھال اور برداشت سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار اور منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ پودوں کی جڑیں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اس لئے ہمیشہ ہلکی گوڈی کرنی چاہیے تاکہ گوڈی کے دوران جڑوں کو نقصان ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :