پارتھینیم ایک خطرناک جڑی بوٹی ہے، ڈاکٹر انجم علی

بدھ 8 فروری 2017 14:48

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب (توسیع) ڈاکٹر انجم علی نے کہا کہ پارتھینیم ایک خطرناک جڑی بوٹی ہے، یہ ایک زہریلا پودا ہے جو الرجی کا باعث بنتا ہے۔ اس کو چھونے سے گریز کیا جائے، اس کو ہاتھ لگانے سے پائوں سرخ ہو جاتے ہیں اور آنکھیں سوج جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر انجم علی نے کہا کہ پنجاب میں جڑی بوٹی مکائو مہم کے دوران پارتھینیم کو تلف کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور سکولوں، کالجوں، دفاتر، سرکاری و نجی مقامات پر آگاہی فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہ دیہی علاقوں میں سڑکوں کے کنارے، تالابوں کے قریب اور غیر کاشتہ رقبہ پر جڑی بوٹیاں بڑے پیمانے پر موجود ہوتی ہیں جن کے بیج ہوا اور دیگر ذرائع سے کھیتوں میں پہنچ جاتے ہیں اور یہ جڑی بوٹیاں کھیتوں میں اگنا شروع ہوجاتی ہیں اور فصل کی خوراک کھاکر اسے کمزور کرنے کا سبب بنتی ہیں۔ اس لئے ان کو کھیتوں میں پہنچنے سے پہلے ہی تلف کرنا ضروری ہی ۔

متعلقہ عنوان :