Live Updates

تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیر حکومت الحاج گل خنداں عمرہ کر کے واپس وطن پہنچ گئے

بدھ 8 فروری 2017 17:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیر حکومت الحاج گل خنداں عمرہ کر کے واپس وطن پہنچ گئے ، اسلام آباد ائیر پورٹ پر عزیز و اقارب کے علاوہ تحریک انصاف کے کارکن ، وکلا حضرات ، جید علما کرام ، سینئر صحافی اقبال پیر زادہ سمیت بڑی تعداد میں عوام نے استقبال کیا ،سردار گل خنداں نے ائیر پورٹ پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت میر ی اولین ترجیح ہے ، مسلم لیگ ن اورپی پی نیلم ویلی کے عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں ،نیلم کے عوامی حقوق کی جدو جہد جاری رکھوں گا ، حکومت میں ہو ں یا اپوزیشن میں ہوں خدمت خلق کا سفر جاری رکھوں گا ،مارچ کے پہلے ہفتے میں چلہانہ سے لیکر تاو بٹ تک دورہ کر کے تحریک انصاف کو مضبوط بناوں گا ، تحریک انصاف عوام کو کرپشن زدہ معاشرے سے نجات دلا کر دم لو نگا ، نیل ویلی کے تمام محکمہ جات میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں عدالتی چارہ جوئی کے ساتھ ساتھ عوامی عدالتیں لگانی پڑیں ،
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :