چینی کمپنی علی بابا گروپ نے ہندوستانیوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 8 فروری 2017 18:50

چینی کمپنی علی بابا گروپ نے ہندوستانیوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے میں ..

بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری2017ء) چینی کمپنی علی بابا گروپ نے ہندوستانیوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارت میں ٹیلی کام انڈسٹری کی ترقی نے دنیا بھر کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو پڑوسی ملک میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کیا ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے بعد ناصرف بھارتی ٹیلی کام کمپنیوں جبکہ فیس بک اور دیگر ٹیک کمپنیوں کی جانب سے بھی ہندوستانیوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

گزرت وقت کے ساتھ اس کا دائرہ کار بڑھتا جا رہا ہے۔ اب چین کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی علی بابا گروپ نے بھی بھارت میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ علی بابا گروپ کے یو سی براوسر کے حکام اور بھارتی ٹیلی کام کمپنیاں ہندوستانیوں کو مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی ہندوستانیوں کی بڑی تعداد کو مفت انٹرنیٹ سہولت فراہم کر دی جائے گی جس کے باعث ہندوستانیوں کی جانب سے علی بابا کے یو سی براوسر کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :