اوپن یونیورسٹی ، سمسٹربہار 2016ء کے انٹرمیڈیٹ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

بدھ 8 فروری 2017 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2016ء میں پیش کئے گئے انٹرمیڈیٹ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ،ْ سہیل نذیر رانا کے مطابق بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان جلد کردیا جائے گا جبکہ میٹرک ،ْ پی ٹی سی ،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان مقررہ شیڈول سے پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے نتائج کے اعلانات کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اب تک آئوٹ کئے جانے والے تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ بھی رزلٹ کارڈز ارسال کئے جارہے ہیں۔