پنجاب یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک واک کا اہتمام

شرکاء نے پلے کارڈ بینرز اٹھارکھے تھے، کشمیر کی آزادی کے حق اور کشمیر پربھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے

بدھ 8 فروری 2017 20:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکشن سٹڈیز کے زیراہتمام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بینرز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کشمیر پربھارتی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر واک کے شرکاء نے کشمبر بنے گا پاکستان بھارتی فوج مردہ باد کے نعرے لگائے واک مذکورہ شعبہ سے شروع ہوکر مختلف ڈیپارٹمنس سے ہوتی ہوئی واپس اپنے شعبہ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔(اے ملک)