راولپنڈی میں بچے بیچنے والا شخص گرفتار، لڑکیوں سے شادی کرکے بچے پیدا کرتا اور پھر انہیں طلاق دے دیتا تھا: تفتیش کے دوران انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 8 فروری 2017 19:10

راولپنڈی میں بچے بیچنے والا شخص گرفتار، لڑکیوں سے شادی کرکے بچے پیدا ..

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری2017ء) راولپنڈی میں بچے بیچنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک گھناونے جرم میں ملوث شخص کو گرفتار کیا ہے۔ مذکورہ شخص پر اپنے ہی بچوں کو بیچنے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ یہ شخص صرف بچے پیدا کرنے کیلئے لڑکیوں سے شادی کرتا تھا۔ شادی کے بعد بچے پیدا کرکے پھر انہیں طلاق دے دیتا تھا اور بچوں کو اپنی ہی تحویل میں رکھ لیتا تھا۔ بعد ازاں یہ شخص اپنے ہی بچوں کو مختلف مافیاز کو بیچ دیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :