ملاکنڈیونیورسٹی کے زیراہتمام بی ای/بی ایس سی امتحانات کیلئے درخواستیں طلب

بدھ 8 فروری 2017 22:44

پشاور۔08 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) مالاکنڈ یونیورسٹی نے بی ای/بی ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو امتحانات کیلئے ریگولر /لیٹ کالج اور پرائیویٹ امیدواروں سے مقررہ امتحانی داخلہ فارم پر درخواستیں طلب کی ہیں۔مذکورہ داخلہ فارم مالاکنڈ ڈویژن میں الائیڈ بینک اور حبیب بنک کی تمام برانچوں اور این بی پی۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ برانچ سے مفت دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

نامکمل داخلہ فارمز پر غور نہیں کیا جائے گا۔مذکورہ امتحان کا انعقاد جولائی2017کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا۔شعبہ امتحانات مالاکنڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مذکورہ امتحان کیلئے امتحانی داخلہ فارم اور فیس نارمل فیس کے ساتھ21مارچ2017،100روپے لیٹ فیس کے ساتھ28مارچ ، دگنی فیس کے ساتھ4اپریل اور تین گنا فیس کے ساتھ11اپریل2017تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔