لاہور،جی سی یو میں فائن آرٹس طلباء کی سالانہ پراجیکٹ نمائش

بدھ 8 فروری 2017 22:46

لاہور۔8 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فائن آرٹس طلباء کی سالانہ پراجیکٹ نمائش ،طلباء نے مختلف برانڈز اور سماجی موضوعات کی تشہیر کے لیئے بنائی گئی اشتہاری مہمات نمائش میں پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے نمائش کا افتتاح کیا ،جبکہ اس موقع پرجی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے انچارج عرفان اللہ بابر اور مختلف نامور کمپنیوں کی مینجمنٹ بھی موجود تھی۔

پروفیسر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی برانڈ اور سماجی تنظیم کی کامیابی کا انحصار اس کی تشہیری مہم پر ہوتا ہے ۔جی سی یو کے طلباء نے انتہائی خوبصورت انداز میں اپنے برانڈز کی تشہیری مہم کو تیار کیا ہے اور روائیتی میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا مہم کو بھی ترجیح دی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلباء کی اشتہاری مہمات کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ان طلبا ء نے اپنے جونیئرز کو بطور ماڈل استعمال کیا ہے اور زیادہ تر ویڈیو اور تصاویری شوٹس یونیورسٹی کیمپس پر ہی کیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے طلباء کی بہترین انداز میں تربیت کے لیئے جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے انچارج عرفان اللہ بابر اور دیگر فیکلٹی ممبران کی کاوش کو سراہا۔اس موقع پر عرفان اللہ بابر کا کہنا تھا کہ جی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے بیشتر طلباء کو ان کی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ہی نامور اداروں کے لیئے کام کرنے کے مواقع مل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :