مولانامسعوداظہر کے معاملہ پر سیکیورٹی کونسل اراکین کے مابین اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا

تکنیکی ہولڈ کا مقصد فریقین کو مشاورت کیلئے وقت دینا ہے ،مذکورہ معاملہ کا چین اور بھارت کے باہمی تعلقات پر کوئی اثر نہیںہوگاترجمان چینی وزارت خارجہ

بدھ 8 فروری 2017 23:16

مولانامسعوداظہر کے معاملہ پر سیکیورٹی کونسل اراکین کے مابین اتفاق ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 فروری2017ء) چین نے واضح کیا ہے کہ مولانا مسعود اظہر کے معاملہ پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں تکنیکی ہولڈ کا مقصد متعلقہ فریقین کے مابین مزید مشاورت کو وقت دینا ہے تاکہ عالمی برادری کیلئے قابل قبول فیصلہ پر اتفاق رائے قائم کیا جا سکے، مذکورہ معاملہکا چین اور بھارت کے باہمی تعلقات پر کوئی اثر نہیںہوگا ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکھانگ کی جانب سے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کے معاملہ پر سیکیورٹی کونسل سمیت دیگر اداروں میں اٹھائے جانے والے اقدامات قوانین کے عین مطابق ہیں ،ہم نے متعدد مرتبہ بھارت سمیت متعلقہ فریقین کے ساتھ مذکورہ معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کونسل کی 1267کمیٹی نے مولانا مسعود اظہر کے معاملہ پر گزشتہ سال غوروخوص کیا تاہم اتفاق رائے نہیں ہو سکا کیونکہ سیکیورٹی کونسل اراکین کے نظریات مختلف تھے ۔

متعلقہ ملک کی جانب سے ایک نئی درخواست بھی دائر کی گئی تاہم ابھی بھی ایک متفقہ فیصلہ کیلئے اراکین کے مابین اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ چین کی جانب سے مذکورہ معاملہ پر تکنیکی ہولڈ لینے کا مقصد متعلقہ فریقین کے مابین مذاکرات کو مزید وقت دینا ہے ۔یہ سب سیکیورٹی کونسل کی قرارداد اور کمیٹی کے قوانین کے عین مطابق ہے ۔سیکیورٹی کونسل اور اس کے متعلقہ اداروں کے اپنے قوانین ہیں ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمیٹی کے تمام اراکین ان قوانین کے مطابق درخواست کا معاملہ نمٹائیں گے چاہے درخواست گزار کوئی بھی ہو ۔ چین اور بھارت نے بھی اس درخواست پر تبادلہ خیال کیا ہے ،میں چین اور بھارت کے باہمی تعلقات پر اس کا کوئی اثر نہیں دیکھتا۔

متعلقہ عنوان :