ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے ،سینیٹر سراج الحق

کرپشن کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے ،امیرجماعت اسلامی

بدھ 8 فروری 2017 23:49

ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کہا ہے کہ ملک و قوم کی پسماندگی دور کرنے اور مسائل کی دلدل سے نکلنے کیلئے کرپشن کے خلاف جدوجہد تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔جو لوگ کہتے ہیں کہ عوام کا اصل مسئلہ کرپشن نہیں ،بنیادی ضروریات زندگی ہیں وہ اپنی کرپشن کو تحفظ دینا اور کرپشن کے خلاف متحد قوم کو ڈی ٹریک کرنا چاہتے ہیں،عوام کو غربت سے نجات اور تعلیم ،صحت ،روز گارکی سہولتوں کی عدم دستیابی کا اصل سبب کرپشن ہے جب تک کرپٹ اور بدیانت ٹولہ اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہے عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ کے صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی امیر مشتاق احمد خان ،ڈاکٹر عبد الواسع ،سیاسی کمیٹی کے صدر انوار الحق اور ڈاکٹر اقبال احمد خان نے بھی شرکت کی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے اور جو لوگ کرپشن سے نظریں ہٹانے اور اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے کہتے ہیں کہ پانامہ اور کرپشن عوام کا مسئلہ نہیں ان کے پروپیگنڈے کے توڑ کیلئے ضروری ہے کہ کرپشن کے خلاف قوم کو منظم کیا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں لٹیروں اور کرپشن کے پروردہ نام نہاد سیاستدانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں جانے سے روکا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ جس دن ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا اللہ کی رحمت سے پاکستان کو کسی بیرونی امداد اور سودی قرضوں کی ضرورت نہیں رہے گی ۔پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال کررکھا ہے اور ذہین اور محنتی لوگ دن رات پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت کرتے ہیں لیکن کرپٹ حکمرانوں نے قومی خزانے کو لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کر رکھا ہے ،پاکستانی مزدور سالانہ 18ارب کا زرمبادلہ کما کر پاکستان میں بھیجتے ہیں مگر حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے یہی پیسہ بیرونی بنکوں میں منتقل ہوجاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرضہ 73ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان سے لوٹا گیا 500ارب ڈالر بیرونی بنکوں میں پڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ ہونے والی کھربوں روپے کی کرپشن پر قابو پاکر اور بیرونی بنکوں میں موجود پاکستان دولت واپس لا کر ہم عوام کو تعلیم اورصحت کی مفت سہولتوں کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس انتہائی کم قیمت پر دے سکتے ہیں جبکہ لوٹی گئی قومی دولت ملک میں آنے سے حکومت کو کوئی ٹیکس لگانے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خون پسینے کی کمائی پر جاگیر دار اور مزدوروں کی دن رات کی محنت کا ثمر سرمایہ دار کھا رہا ہے جبکہ کسان اور مزدور غربت اور پسماندگی کی وجہ سے فاقوں پر مجبور ہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کے خلاف قیام پاکستان کی طرح بڑی قومی تحریک اٹھانے کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ اس قومی تحریک کو منظم کرنے میں خیبر پختونخواہ کے عوام بنیادی کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :