لاہور بورڈ نے میٹرک کے امتحان 2017ء کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی، پہلا پرچہ یکم مارچ کو ہوگا

بدھ 8 فروری 2017 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے امتحان 2017ء کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام امیدواروں کو ڈیٹ شیٹس ان کے متعلقہ پتہ پر ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پہلا پرچہ یکم مارچ بروز بدھ کو عربی کا ہو گا‘ 2 مارچ فزکس‘ 3 مارچ کو ہوم اکنامکس‘ 4 مارچ کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنسز‘6 مارچ کو انگلش‘ 7 مارچ کو ایجوکیشن اور تاریخ پاکستان‘ 8 مارچ کو کیمسٹری اور جنرل سائنس‘ 9 مارچ کو سوکس اور فارسی‘ 10 مارچ کو اسلامیات‘ 11 مارچ کو پنجابی‘ 13 مارچ کو ریاضی‘ 14 مارچ کو اکنامکس‘ 15 مارچ کو اردو اور 16 مارچ کو مطالعہ پاکستان کا پیپر ہو گا۔

لاہور بورڈ کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق جماعت نہم کاپہلا پرچہ 17 مارچ کو عربی کا ہو گا۔ اسی طرح 18 مارچ کو بیالوجی اور کمپیوٹر سائنسز‘ 20 مارچ کو انگلش‘ 21 مارچ کو پنجابی‘ 22 مارچ کو فزکس‘ 24 مارچ کو ریاضی‘ 25 مارچ کو سوکس اور فارسی‘ 27 مارچ کو کیمسٹری اور جنرل سائنس‘ 28 مارچ کو اکنامکس‘ 29 مارچ کو اردو اور جغرافیہ آف پاکستان‘ 30 مارچ کو ایجوکیشن اور تاریخ پاکستان‘ 31 مارچ کو مطالعہ پاکستان‘ یکم اپریل کو ہوم اکنامکس جبکہ 3 اپریل بروز پیر کو اسلامیات کا پرچہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :