پاکستان نیوی کے زیراہتمام کثیرالملکی بحری مشقیں کل سے شروع ہونگی

مشقوں میں شرکت کے لئے نو ممالک کے بحری جہاز کراچی پہنچنا شروع ، مشقوں میں چین، روس، امریکا، جاپان، ترکی، برطانیہ اور آسٹریلیا کی افواج شریک ہونگی

جمعرات 9 فروری 2017 11:32

پاکستان نیوی کے زیراہتمام کثیرالملکی بحری مشقیں کل سے شروع ہونگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کے زیراہتمام کثیرالملکی بحری مشقیں کل جمعہ سے شروع ہونگی، مشقوں میں شرکت کے لئے نو ممالک کے بحری جہاز کراچی پہنچنا شروع ہوگئے ، مشقوں میں چین، روس، امریکا، جاپان، ترکی، برطانیہ اور آسٹریلیا کی افواج شریک ہونگی۔

(جاری ہے)

روس کے بحری جہاز امن مشقوں میں پہلی بار شرکت کے لیئے کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ امریکی بحریہ بھی اپنے بحری اثاثوں اور اسپیشل آپریشنز فورس کے ساتھ شرکت کررہی ہے۔

چینی بحریہ بھی تین بحری جہازوں اور اسپیشل آپریشنز فورس امن مشقوں میں شرکت کریں گی۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی کے مطابق بحری امن مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا عمل ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رہا ہے لیکن ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور سمندر پر حاوی بھی اگر بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آئے گا تو بچ کر نہیں جاسکتا۔