ما ہرین کی ٹنل فارمنگ کرنے والے کاشتکاروں کو سبزیوں کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدائت

جمعرات 9 فروری 2017 14:08

فیصل آباد۔9 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء)محکمہ زراعت نے ٹنل فارمنگ کرنے والے کاشتکاروں کو سبزیوں کی خصوصی دیکھ بھال کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ ٹنل کے اندر درجہ حرارت و نمی کے اتار چڑھائو کا خصوصی خیال رکھا جائے اور اگر نمی کا تناسب زیادہ محسوس ہو تو دونوں اطراف سے پلاسٹک شیٹ کو دن کے وقت صبح 10بجے سے لے دوپہر 3بجے تک کھلا چھوڑ دیا جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتا یا کہ نمی کا تناسب بڑھ جانے سے سبزیوں پر بیماریوں کے حملہ کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار روزانہ کی بنیاد پر فصل کا معائنہ کریں اور بیماری کے حملہ کی صورت میں سفارش کردہ زہر کا سپرے کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ سپرے اور کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ کھلا رکھا جائے تاکہ گیس پیدا ہونے سے بھی نقصان کا خدشہ نہ رہے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت نے اس ضمن میں ایک فری ہیلپ لائن بھی قائم کر دی ہے لہذا کاشتکار کسی بھی مسئلہ ، مشاورت ، معاونت ، رہنمائی کیلئے فری ہیلپ لائن 0800.15000سے -صبح 8سے رات 8بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔