چین، 16 برس قبل منجمد جنین سے بچے کی پیدائش

جمعرات 9 فروری 2017 18:27

چین، 16 برس قبل منجمد جنین سے بچے کی پیدائش
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) چین کے صوبے جوانگ ڈونگ میں 16 برس قبل منجمد کیے جانے والے جنین کے ذریعے ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی ہے،ڈاکٹروں نے 46 سالہ خاتون کے رحم میں یہ جنین ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔ چینی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاتون نے رواں ماہ فروری کے آغاز میں جوانگ شو شہر کے ایک یونی ورسٹی ہسپتال میں بچے کو جنم دیا۔

(جاری ہے)

اس خاتون کا پہلے سے ایک 16 برس کا لڑکا ہے جس کی پیدائش ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوئی تھی۔یاد رہے کہ چین نے 1979 سے جاری فی خاندان ایک بچے کی پالیسی گزشتہ برس ختم کر کے دو بچوں کی پیدائش کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد اس خاتون نے پھر سے حاملہ ہونے کا ارادہ کیا۔ہسپتال میں پیدائش کے مرکز کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس چالیس برس سے زیادہ عمر کی ایک ہزار سے زیادہ خواتین مزید بچوں کی پیدائش کے واسطے ہسپتال آئیں۔

متعلقہ عنوان :