مقبوضہ کشمیر، حریت رہنما فریدہ بہن جی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

مقبول بٹ ، افضل گورو کی میتیں کشمیریو ں کے حوالے کرنے کا مطالبہ

جمعرات 9 فروری 2017 20:14

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2017ء) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما اور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیئرپرسن فریدہ بہن جی نے ممتاز کشمیری آزادی پسند رہنمائوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی بلا جواز پھانسی کیخلاف سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فریدہ بہن جی نے مظاہرین سے خطاب میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شہید آزادی پسند رہنمائوں کی میتیں انکے اہلخانہ کے حوالے کرنے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالے ۔

انہوںنے کہا کہ کشمیری شہداء نے ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جانیں قربان کیںاور انکے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو11فروری 1984کو اور محمد افضل گورو کو9فروری 2013کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر دونوںشہدا کی میتوںکو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :