ایم سی بینک نے 31 دسمبر،2016 کو ختم ہونے والے سال پر ایم سی بی بینک کی مالیاتی کارکردگی کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 9 فروری 2017 22:39

ایم سی بینک نے 31 دسمبر،2016 کو ختم ہونے والے سال پر ایم سی بی بینک کی مالیاتی ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2017ء)مسلم کمرشل بنک کے سربراہ میاں محمد منشاءکی زیر صدارت ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں اختتام پذیر ہونے والے سال کے لیے بینک کی کارکردگی پر نظر ثانی اور مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی جائے۔ایم سی بی بینک نے منافع قبل از ٹیکس (پی بی ٹی) 36.07 ارب روپے اور منافع بعد از ٹیکس (پی اے ٹی) 21.89 ارب روپے بیان کیا۔

بینک کی نیٹ مارک اپ آمدن گذشتہ سال کے مماثل مدت پر 11.25 فیصد کمی سے 43.8 ارب روپے بیان کی گئی۔ گراس مارک اپ آمدن کی مد میں بینک نے 12.97 ارب روپے کی کمی ظاہر کی ہے جو کہ خاص طور پر سود کی شرح میں تبدیلی کے مطابق سرمایہ کاری اور پیشگیوں پر منافع میں کمی کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

سود کی ادائیگیوں کے سلسلے میں، گذشتہ سال کے مقابلے میں بینک نے 7.542 ارب روپے کی کمی کی ہے جو کہ شرح سود میں کمی کے ماحول اور سال کے دوران بینک کے زائد لاگت ڈیپازٹ میں کمی لانے کے منصوبے کے تحت واقع ہوئی۔

نان مارک اپ آمدن کے زمرے میں، بینک نے فیس، کمیشن اور ڈیویڈنڈ آمدن سے فراہمی کے ساتھ 16.22 ارب روپے کی بنیاد ظاہر کی ہے۔ ایڈمنسٹریٹو اخراجات کی بنیاد (ماسوائے پینشن فنڈ ریورسل کے)نے گذشتہ سال کے مماثل قیمتوں پر کنٹرول پر توجہ مرکوز رکھنے اور مو¿ثر اقدامات کرنے سے 0.67 فیصد کا برائے نام اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ بہم رسائی میں بینک نے سال 2016 کی آخری سہ ماہی میں اپنے اس شعبہ میں داخلی طور پر محتاط انداز اپناتے ہوئے نیچے لایا گیا۔

2015 کے مقابلے میں 4.72 فیصد کے بڑھاﺅ کو ظاہر کرتے ہوئے کل اثاثہ جات کی بنیاد 1,051.81 ارب روپے بتائی گئی۔ مرکب اثاثوں کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ 31 دسمبر، 2016 کے بعد نیٹ سرمایہ کاری میں 9.77 ارب (-1.73 فیصد) کی کمی واقع ہوئی اور نیٹ ایڈوانسز 43.86 ارب روپے (+14.42 فیصد) کا اضافہ ہوا۔ بینک کی کوریج کی شرح اور انفیکشن ریشو میں بالترتیب بہتری 5.90 فیصد اور 90.82 فیصد رہی۔

ادائیگیوں کی طرف، بینک کے ڈیپازٹ کی بنیاد نے دسمبر 2015 سے 84.63 ارب روپے (+12.14 فیصد) کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے دسمبر 2015 کے بعد کرنٹ ڈیپازٹس میں 16 فیصد اور بچت ڈیپازٹ میں 11 فیصد اضافے کے ساتھ بینکاری کی صنعت میں 94.13 فیصد کے سب سے اعلیٰ کاسا مرکب (CASA mix) میں بہتری کے عمل کو جاری رکھا۔ حصص پر اعلان کردہ منافع 19.67 روپے رہا جو سال 2015 کے مقابلے میں 22.95 روپے تھا۔

اثاثہ جات پر ریٹرن اور ایکویٹی پر ریٹرن بالترتیب 2.13 فیصد اور 18.94 فیصد بیان کیا گیا۔ جبکہ بک ویلیو فی حصص 105.97 روپے رہی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر، 2016 کو اختتام پذیر ہونے والے سال کے لیے حتمی نقد منافع منقسمہ 4 روپے فی حصص دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ پہلے سے حصص یافتگان کو ادا کیے گے 12 روپے فی حصص کے عبوری منافع سے اضافی ہے۔ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کی شرح 81.43 فیصد رہی۔