سٹیویا خون میں شوگر کی مقدار اوربلڈ پریشر کوکم کرتا ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 10 فروری 2017 13:23

سلانوالی۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء)زرعی ماہرین نے بتایا کہ سٹیویاایک کثیر الفوائد ادویاتی پود ا ہے، ا س کے پتے چینی سے 10سے 15گنازیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور ا س کا عرق چینی سے 200سے 300گنا زیاد ہ میٹھا ہوتا ہے، سٹویا کے پتوں کو پراسیسنگ کے بعدکمرشل بنیادوں پر پاکستان کے مختلف سٹورپر ساشے بناکر فراہم کیاجا ئے تا کہ چائے میں ا س کا استعما ل آسانی سے کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سٹویاکے ایکڑ سے پہلی کٹائی میں 18سے 22من تک خشک پتے حاصل کیے جاسکتے ،سٹیویا کوکچن گارڈننگ کے طورپر اگایا جاسکتا ہے، خون میں شوگر کی مقدار اوربلڈ پریشر کوکم کرتا ہے، سٹیویا کے گلائیکوسائیڈ سرطان کی ادویات بنانے میں استعمال ہوتے ہیں، ا س میں کیلشیم کی کافی مقدار ہونے کی وجہ سے عورتوں اوربچوں کی ہڈیوں کی نشوونماکیلئے مفیدہے ۔