قومی انتخابات میں بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے‘ چوہدری محبوب

جمعہ 10 فروری 2017 17:08

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 فروری2017ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنائے گی کرپٹ حکومت انجام کو پہنچنے والی ہے بلاول بھٹو وزیر اعظم ہونگے پانامہ نواز شریف کو لے ڈوبے گا جمہوریت کو دوبارہ زندگی ملے گی جمہوریت مخالف بری طرح ناکام ہونگے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار کشمیر کونسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان کے آمدہ2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت کے تحت بھاری منیڈیٹ لے کر کامیاب ہو گی جنہوریت کو نئی روح ملے گی نواز شریف پانامہ میں پھنس چکے ہیں خدشہ ہے کہ ان کی رخصتی کا سبب بنے گا انشاء اللہ تعالیٰ پیپلز پارٹی پاکستان میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی اور وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے عوام کو ان کا چرایا ہوا منیڈیٹ دوبارہ مل کر رہے گا ۔