ورچوئل یونیورسٹی میں انگلش ٹیچنگ کے حوالے سے ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

جمعہ 10 فروری 2017 21:28

لاہور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2017ء) ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے زیرِاہتمام انگریزی زبان میںتعلیم وتدریس کے حوالے سے پانچ روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جانیوالی اس ورکشاپ میںانگریزی زبان میں تدریس کے دوران طلبہ اور اساتذہ کو درپیش مسائل ، ان کے حل اور رجحانات پرٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، ورکشاپ میںپاکستان بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے سکالرز اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ورکشاپ سے ڈاکٹر طیبہ تمیم ، ڈاکٹر قیصرہ شیخ، شبانہ احمداور ڈاکٹر سمیرا سرفرازنے بطورریسورس پرسن لیکچر دیا،اختتامی تقریب میں ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر نوید اے ملک نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء میںسرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔